سرینگر//ایک اہم پیشرفت کے تحت جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے اپنے اہم فیصلے میں کے سی سی آئی کے انتخابات 25 ستمبر2020 کو ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری کی نگرانی میں منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ2ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ججز جاوید کاؤوسہ اور عبدالوحید بھی موجود رہیں گے۔کے سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سات اراکین یعنی جاوید ٹینگ،ہ عمر نذیر تبت بقال ، الطاف احمد تربو ، عاشق احمد شانگلو ، فیاض احمد پنجابی ، سید مسعود شاہ ، فیض احمد بخشی ، مظفر مجید نے کل یہاں جاری مشترکہ بیان میں جسٹس اے ایم کے ذریعہ اعلان کردہ آرڈر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس آرڈر سے اس وقار بخش تجارتی تنظیم کے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ درخواست دہندگان نے معزز عدالت سے اپیل کی تھی کہ وہ کسی شخص کومقرر کیا جائے جس کی نگرانی میں انتخابات ہو۔ جس پر عدالت نے غور کرتے ہوئے ڈی سی سرینگر کے ساتھ ساتھ 2دیگر معزز ججوںکو مقرر کیا ہے۔