جموں //کے اے ایس 2016مینز کے کامیاب امید واروں نے نتائج میں ناکام قرار دئیے گئے امید واروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مستقبل کیساتھ غیر ضروری طورپر کھلواڑ کیا جا رہاہے ۔ان امید واروں نے’آن سکرینگ مارکنگ ‘کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں پبلک سروس کمیشن کی جانب سے دسمبر 2017 میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی کچھ امید واروں کی طرف سے غیر ضروری طور پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کامیاب امید وارو ں کے مستقبل خطرہ کا شکار ہو گیا ہے ۔انہوں نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس معاملہ میں ذاتی مداخلت کرکے اہل امید واروں کو انصاف فراہم کریں ۔