کے اے ایس اُمیدواروں کاوفد محمدشریف نیازسے ملاقی

جموں//کے اے ایس اُمیدواروںکاایک وفد راگھوسوری کی قیادت میں سابق سی ایل پی لیڈر اورایگزیکٹیورکن کانگریس محمدشریف نیازسے ملاقی ہوا۔اس دوران وفدنے پبلک سروس کمیشن پرکے اے ایس 2016 پری لیمنری امتحان کے دومرتبہ رزلٹ جاری کرنے کو قواعدکی خلاف ورزی سے تعبیرکرتے ہوئے سینکڑوں امیدواروں کے مستقبل کومخدوش بنانے کاالزام لگایااور دومرتبہ رزلٹ جاری کرنے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کامطالبہ کیا۔وفدمیں شامل امیدواروں نے کہاکہ پبلک سروس کمیشن نے رول 61 کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے بتایاکہ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نتیجے کالاسٹ کٹ میرٹ 270.477 رہاجس کے بعد امتحانی پرچے کی آنسرکی میں کچھ سوالات کے  جوابات غلط ہونے کی شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد پبلک سروس کمیشن نے دوبارہ رزلٹ نکالاجس کالاسٹ کٹ میرٹ  277.275 رہا۔270.477 اور 277.275 کے درمیان میرٹ رکھنے والے امیدوار جو پہلے رزٹ کے مطابق مینز امتحان کیلئے کوالیفائی قرارپائے گئے تھے کو دوسرے رزلٹ میں ڈس کوالیفائی کردیاگیا ۔اگرچہ رول 61 کے مطابق دومرتبہ رزلٹ جاری نہیں کیاجاسکتاہے لیکن اگر کیابھی گیاتو میرٹ 270.477 سے کم آناچاہیئے لیکن یہ میرٹ277.275 (لاسٹ کٹ ) رہا جس سے 429 امیدواروں کی حق تلفی ہورہی ہے ۔امیدواروں نے الزام لگایاکہ کشمیرایڈمنسٹریٹیو سروس (کے اے ایس ) کے پری لیمنری امتحان کی جوابی کی ٔ میں پبلک سروس کمیشن کی جانب سے ہیراپھیری کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے نتیجہ میں ڈس کوالی فائیڈ کیے گئے 429 امیدواروں نے جے کے پی ایس سی کے ریزوائزڈ رزلٹ کوچیلنج کیاگیا اورحقائق کوعوام کے سامنے لانے کامطالبہ کیا۔ جوابی کیز کی ری ویری فکیشن میں ڈس کوائی فائی کئے گئے امیدواروں کے مطابق کے ۔اے ۔ایس کے ابتدائی تقابلی امتحان (پری لیم ) 2016جوکہ 19مارچ 2017کو منعقدکیاجس کے نتیجے میں 6925 امیدواروں نے مینز امتحان کیلئے پاس کیاگیا اور کل 450 نمبرات میں سے لاسٹ کٹ پوائنٹ 270.477 رہاتھا لیکن کچھ امیدواروں کی جانب سے رزلٹ میں خرابی دکھاتے ہوئے دوبارہ رزلٹ نکالنے کی مانگ کی اورجواز پیش کیاگیاکہ آنسرکیز غلط ہے ۔اُمیدواروں نے کہاکہ اتناہی نہیں پرچے میں دیئے گئے کچھ سوالوں کے جوابی آپشن ہی غلط تھے ۔اعتراضات کے بعد جے کے پی ایس سی کی جانب سے دوبارہ رزلٹ جاری کیاگیا جس کے نتیجے میں پہلے مینزامتحان کیلئے کوالیفائی کئے گئے 429 امیدواوں کوڈس کوالیفائی کیاگیا ۔پہلے نتیجے میں پاس اوردوسرے رزلٹ میں ڈس کوالیفائی کئے گئے امیدواروں نے کہاہے کہ جموں کشمیرپبلک سروس کمیشن، سیاسی اثرورسوخ اورسیاسی دبائو کی وجہ سے 429 امیدواروں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کررہاہے۔انہوںنے کہاکہ امیدواروں کومنتخب کرنے کے عمل میں نئے ماہرین اورپرانے ماہرین کے درمیان زبردست تضادسامنے آرہاہے جس سے صاف ظاہر ہورہاہے کہ جے کے پی ایس سی شفاف سلیکشن کرنے میں ناکام ہوئی ہے ۔ امیدواروں نے خدشات اورمانگ کواُجاگرکرتے ہوئے محمدشریف نیازسے معاملہ میں مداخلت کامطالبہ کیا۔محمدشریف نیازنے امیدواروں کوانصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی۔