جموں //تمام متعلقہ امید واروں جو 15؍ فروری 2018ء کو کے اے ایس ( مینز ) کے امتحان میں حصہ لینے والے ہیں انہیں پبلک سروس کمیشن کی طرف سے مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے امتحانات مقرر پروگرام کے مطابق منعقد ہوں گے۔کمیشن کے ایک سرکار ی ترجمان کے مطابق امتحانات کے ملتوی ہونے کے افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور تمام امید واروں کو جو امتحان میں شامل ہو رہے ہیں سے کہا گیا ہے کہ وہ افواہوں کی طرف کان نہ دھریںاور کمیشن کے آفیشل ویب سائٹ jkpsc.nic.in سے 02فروری 2018ء سے ضروری جانکاری حاصل کریں۔