جموں//ہیلدی انڈیا سٹرانگر انڈیا (HISI) نامی این جی او کی جانب سے یہاں منعقدہ ایک تقریب میں 60 طلاب کی عزت افزائی کی گئی۔ ایک بیان کے مطابق این جی او کے چیئرمین ہیرا لعل ابرول نے اپنے سٹاف ممبران کے ہمراہ 60 طلاب کو متعدد سکل ڈیولپمنٹ کورس مکمل کرنے پر اسناد تقسیم کیں۔سنٹرمیں طلاب کو مفت تربیت دی گئی،تاکہ اہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لئے روزی روٹی کما سکیں ۔ HISI ایک ایسی این جی او ہے جو ٹیلرنگ، بیوٹشن کورسوں اور کمپیوٹر کورسوں ،میوزک اینڈ ڈانس کورسوں میں مفت تربیت فراہم کرتی ہے اور بلا لاحاظ مذہب و ملت ،رنگ و نسل سماج کے تمام طبقوں کے ضرورتمندوں میں لائبریری کی خدمات فراہم کرتی ہے۔این جے او کے چیئر مین نے اس موقعہ پر کہا کہ ان تربیتی کورسوں سے سماج کے اقتصادی طورکمزور طبقوں کی بھلائی ہو سکے گی ۔انہون نے کہا کہ تین مہینوں کا تربیتی کورس منعقد کرنے والوںکیلئے قرضہ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔اس موقعہ پر طلاب کے لئے مفت پلیس منٹ خدمات بھی فراہم کی گئی۔این جی او نے تمام طلاب کے شاندار مستقبل کی دعا کی۔