اودہم پور//ڈسٹرک لیگل سروسز اتھارٹی اودہمپور نے’ایجنگ وِد ڈگنٹی‘‘ کے سلسلہ میں ہفتہ بھر بیداری کیمپ شروع کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں شیر ء کشمیر پولیس اکیڈمی اودہم پور میں "Intergenerational Bonding for promoting Ageing with Dignity " کے موضوع پر ایک سیمنار اکا ہتمام کیا گیا ۔ڈی ایل ایس اے نے ضلع و پولیس انتظامیہ نے زیر قیادت چیرمین ڈسٹرکٹ و سیشن جج موہن لعل منہاس اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی شریمتی سندیپ کور نے سیمنار کا اہتمام کیا۔ سیمنار میں دیگران کے علاوہ ایس ایس پی راجیو پانڈے بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں پرنسپل اینڈ سیشن جج نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد عام لوگوں میں عمر رسیدہ لوگوں کے حقوق کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے اورانہیں درپیش چیلنجوں اورضرورتوں کاا زالہ یقینی بنانا ہے۔انہوںنے کہا کہ نوجوانوں اوربزرگ شہریوں کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ سیمنار سے شو نرموہی، ڈاکٹر چندر شیکھر، وندنا مہاجن ، سوتنتر دیو کوتوال، ویریندر شرما اور ریٹینر لائرزسنجیت کمار اور کرون رینہ نے بزرگ شہریوں کو درپیش مشکلات اورمسائل اُبھارے ۔اس موقعہ پر نامور ڈوگری کلا کاروں رومالو رام و پارٹی نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا ،جے سامعین نے بہت ہی پسند کیا۔