سرینگر// شوپیان پولیس نے پولیس چوکی کیگام میں عوامی رابطہ مہم کے تحت ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں علاقے کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کا بنیادی آپس میں تال میل پیدا کرنا اورعوام کی شکایات کو دور کرنا تھا تاکہ پولیس اورعوام کے مابین تعلقات کو خوش اسلوبی سے حل کیاجاسکے۔اجلاس کے دوران شرکاء نے پولیس کے ساتھ ساتھ سول انتظامیہ سے متعلق عوامی اہمیت کے مختلف امور پر روشنی ڈالی۔ پولیس افسران نے شرکا کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی اصل شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ان کے جلد از جلد ازالے کے لئے سول انتظامیہ سے متعلق امور متعلقہ محکموں کے پاس اٹھائے جائیں گے۔ شرکا کو کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے اپنائے جانے والے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔پولیس نے لوگوں سے معلومات کا تبادلہ کرنے اور منشیات فروشوں اور دیگر شرپسندوں کی نشاندہی کرنے میں بھی تعاون کا مطالبہ کیا تاکہ پرامن ماحول پیدا ہو۔ اجلاس میں شریک افراد نے معاشرتی برائیوں سے نمٹنے میں پولیس کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔