کیپکس بجٹ منصوبے اور سرکاری پولی تکنیکوں اور آئی ٹی آئی میں داخلے

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے ایک میٹنگ منعقد کی جس میں کیپکس بجٹ 2021-22 ء کے تحت کئے گئے منصوبوں کی عمل آوری کی پیش رفت اور جموںوکشمیر کے سرکاری پولی تکنیکوں اور آئی ٹی آئیز میں داخلہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی جے اینڈ کے ، سی اِی آر اینڈ بی کشمیر ، سیکرٹری بو او ٹی اِی جے اینڈ کے ، جے اینڈ کے گورنمنٹ پولی تکنیکوں کے پرنسپلوں ، گورنمنٹ آئی ٹی آئی کے سپر اِنٹنڈنٹوں ، متعلقہ ایگزیکٹیو اِنجینئروں اور دیگر متعلقہ اَفسران اور ایجنسیوں نے شرکت کی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ پولی تکنیک سیکٹر کے تحت 41 اورآئی ٹی آئی سیکٹر کے تحت 57کام کیپکس بجٹ کے تحت عملائے جارہے ہیں جس کی تخمینہ لاگت 4544.27 لاکھ روپے اور 3313.60لاکھ روپے بالترتیب ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِن اہم کاموں میں پیش رفت کی رفتار کو تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیںتاکہ رواںسال کے بجٹ کے تحت مذکورہ کاموں کے لئے مختص فنڈس کے مکمل اِستعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔اِس کے علاوہ ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی ، پولی تکنیکوں کے پرنسپلوں اور آئی ٹی آئی کے سپر اِنٹنڈنٹوں کو ہدایات دی گئیں کہ وہ پولی تکنیکوں اور آئی ٹی آئی میں شروع ہونے والے داخلے کے عمل کی تشہیر کریں تاکہ اِنٹیک کپسٹی کے مکمل اِستعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔