چنڈی گڑھ//پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کل کانگریس کی پرائمری رکنیت سے استعفیٰ کے ساتھ 'پنجاب لوک کانگریس‘ کے نام سے ایک نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔کانگریس کی ورکنگ صدر سونیا گاندھی کو لکھے خط میں کیپٹن سنگھ نے کہا کہ وہ ریاست کے مفادات کی خاطر کانگریس سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ خط میں انہوں نے اپنے استعفیٰ کی وجوہات کا تفصیلی ذکر بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں رہنے کے بعد وہ 52 سال سے زیادہ عوامی زندگی میں رہ کر اپنی ریاست کی خدمت کر رہے ہیں۔ خط میں انہوں نے اپنا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1980 میں کانگریس کے ٹکٹ پر پٹیالہ سے پہلی بار لوک سبھا پہنچنے کے بعد کے سیاسی سفر میں ملک، ریاست اور پارٹی کے تئیں جو خدمات انجام دی ہیں۔
ضمنی انتخابات