کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کی پنچایت کیول میں نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے کیلئے کھیلوں کا ساز و سامان تقسیم کیا گیا ۔مقامی سرپنچ فاروق انقلابی نے نوجوانوں میں ساز وسامان تقسیم کرتے ہوئے تلقین کی کہ وہ لاک ڈائون کے دوران کھیلوں کی جانب توجہ دے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں ۔مقامی سرپنچ نے کہاکہ کوٹرنکہ کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جبکہ ان کو چاہیے کہ وہ اس مشکل وقت میں پڑھائی کیساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب بھی توجہ دیں جس سے وہ جہاں جسمانی طورپر تندروست رہیں گے وہائیں اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کریں تاکہ آئندہ وہ اپنے علاقہ کیساتھ ساتھ ملک اور والدین کا نام بھی روشن کرسکیں ۔پنچایتی اراکین نے کہاکہ کووڈ کے دوران نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ کھیلوں کی جانب زیادہ سے زیادہ توجہ دے کر ذہنی تنائو کو کم کریں ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ انتظامیہ کی جانب سے چلائی جارہی کووڈ مخالف مہم میں بھی اپنا رول ادا کریں ۔