ٹورنٹو// کینیڈا کے صوبہ البرٹا میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر باہر بھیڑ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ پریمیئر جیسن کینے نے اس کی اطلاع دی۔ کینیے نے بتایا کہ باہر بھیڑ یکجا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ صوبے کے وزیر صحت ٹائیلر شاندرو نے کہا کہ جو تنہا رہتے ہیں وہ دو قریبی افراد کے ساتھ باہر نکل سکتے ہیں۔یہ ضابطہ چار ہفتے تک جاری رہے گا۔ البرٹا کے عوام کو کرسمس بھی اپنے اہل خانہ کے ستھ اور تنہا رہنے والے دو قریبی افراد کے ساتھ منانا ہوگا۔ البرٹا میں منگل کے روز کورونا وائرس کے 1727 نئے کیسز کے سامنے آئے ہیں اور اب تک یہاں مجموعی طور پر 72028 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔