کپوارہ//کینسر میں مبتلا کپوارہ کا نوجوان جموں میں درماندہ ہے اور علاج و معالجہ نہ ہونے سے زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ مشتاق احمد حجام ساکن ہتمولہ کپوارہ جمو ں میں مزدوری کا کام کرتا تھا تاہم ایک ماہ قبل اسے کینسر کا مرض لاحق ہوگیا اور وہی پر علاج و معالجہ شروع کیا گیا ۔ مشتا ق کی اہلیہ نے کشمیر عظمیٰ کو جمو ں سے فون پر بتا یا کہ ’میر ا شو ہر اس وقت بخشی نگر اسپتال میں زیر علاج ہے تاہم ڈاکٹرو ں نے اسے سرینگر منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے مریض کو منتقل کر نے کے لئے ایمبو لنس تک نہیں دی اور ناہی جموں ں سے کوئی گا ڑی انہیں سرینگر لے جانے کے لئے تیار ہے۔مذکورہ خاتون نے کہاکہ مشتاق کا والد پہلے ہی فوت ہوچکا ہے اوروہ 4بہنوں اور ایک دماغی طور معذور بھائی کا کفیل ہے اور اس وقت ہم جمو ں میں درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں ۔انہو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس کٹھن گھڑی میں ان کی مدد کی جائے تاکہ اس کے شوہر کی جان بچ جائے اوروہ اس وقت بخشی نگر اسپتال جمو ں میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔