کپوارہ//سر حدی ضلع کپوارہ کے حد متارکہ پر واقع کیرن میں دوران شب سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں ایک25سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیاجبکہ مزید 3افراد شدید طور زخمی ہوئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتہ کو کپوارہ سے ایک لو ڈ کیرئر کیرن کی طرف روانہ ہوئی جسمیں ڈرائیور سمیت 4افراد سوار تھے ۔بتا یا جاتاہے کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے رات گئے دیر جب لو ڈ کیرئر زیر نمبرJK09..8176 کیرن کے نزدیک پہنچ گئی تو گا ڑی کو حادثہ پیش آ یا جسمیں 25سالہ عبد الوحید لون ولد عبد الحمید لون ساکن ناگا کیرن سمیت4افراد زخمی ہوئے ۔حادثہ کی خبر سنتے ہی مقامی لوگ وہا ں پہنچ گئے اور خون میں لت پت زخمیو ں کو نکال دیا اور مقامی اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے روانہ ہوئے تاہم 25سالہ وحید زخمو ں کی تاب نہ لا کر دم تو ڑ بیٹھا ۔مہلوک نوجوان کی لاش کو جب ان کے آ بائی گائو ں ناگا پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کیرن سے ناگا تک کوئی بھی سڑک رابطہ نہیں ہے جس کے نتیجے میں مذکورہ لاش کو دشوار گزار راستو ں سے ان کے آ بائی گا ئو ں تک پہنچایاگیا ۔