کپوارہ// کیرن کپوارہ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں 1شہری لقمہ اجل جبکہ دوسراشدید زخمی ہوا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سرحدی تحصیل کرالہ پورہ کے مضافاتی گائو ں کاچہامہ میلیال سے تعلق رکھنے والے عبد المجید خان ولد شیر علی خان کیرن میں ایک ٹپر چلا تا تھا اور وہا ں فوج کے ساتھ کام کرتا تھا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعہ کے رو ز بعد دوپہر عبد المجید خان ڈٹہ برج سے بلیر پوسٹ کی طرف ٹپر میں پینے کا پانی لیکر جاتا تھا کہ اس دوران گا ڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں عبد المجید موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا اور اس میں سوار ایک شہری زخمی ہوا ۔حادثہ کی خبر سنتے ہیں کاچہامہ کے لوگ کیرن کی طرف روانہ ہوئے تاہم سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے وہ پتھرا میںٹھہرے اور لاش کا انتظار کر رہے ہیں ۔شام گئے دیر پتھرا سے کا چہامہ کے ایک شہری نے کشمیر عظمیٰ کو فون کر کے بتا یا کہ لاش کو گہری کھائی سے نکالنے میں فوج اور انتظامیہ نے ان کی کوئی مدد نہیں کی بلکہ کاچہامہ کے لوگو ں کی ایک بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے تاہم ابھی تک وہ لاش حاصل کر نے میں کا میاب نہیں ہوئے ۔اس دوران عبد المجید کے لقمہ اجل بن جانے پر کا چہامہ میں کہرام مچ گیاہے ۔