کپوارہ//لاک ڈائون کے دوران کپوارہ میں مژھل اور کیرن کے درماندہ افراد کو اپنے اپنے گھرو ں کو جانے کی اجازت مل گئی ۔ضلع انتظامیہ کپوارہ نے اس سلسلے میںایک حکم نامہ جاری کیا جس میں لاک ڈائون کے دوران ضلع کے مختلف مقامات پر درماندہ لوگو ں سے کہا گیا کہ وہ 20اور21مئی کو اپنے اپنے گھرو ں کو جاسکتے ہیں تاکہ وہ شب قدر اور عید اپنے اپنے اہل خانہ سے منائیں ۔واضح رہے کہ کیرن اور مژھل کے سو سے زائد لوگ لاک ڈائون کے بعد کپوارہ ضلع کے متعدد علاقوں میں درماندہ ہو کر رہ گئے تھے۔
کیرن اورمژھل کے درماندہ مسافرو ں کوگھرواپسی کی اجاز ت
