کیرل//کیرالہ میں زبردست سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہوئے 19512 کروڑ روپئے کے نقصان کی رپورٹ کے بیچ ریاست کے 11 اضلاع میں ریڈ الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ خلیج بنگال میں بنے دباو کے علاقہ کے سبب ایک بار پھر بھاری بارش ہونے کا اندیشہ ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ کو 500 کروڑ روپیہ کی عبوری مدد کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے ہفتے کے روز کیرالہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب کی وجہ سے غیر ناگہانی موت اور املاک کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ریاست میں سیلاب کی صورتحال کاجائزہ لینے پہنچنے والے مودی نے ایک جائزہ میٹنگ کی۔ موسم میں بہتری کے بعد، انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کچھ علاقوں کا ہوائی سروے کیا۔کیرالہ کے گورنر جسٹس (ریٹائرڈ) پی سداشیوم، وزیر اعلی پنرائی وجین اور وزیر ملکت برائے سیاحت الفاسو کنتنم بھی ہوائی کے سروے کے دوران وزیراعظم کے ساتھ تھے۔ وزیر اعظم مودی نے گورنر، وزیر اعلی اور دیگر سینئر انتظامی حکام کے ساتھ میٹنگ کے بعد 500 کروڑ روپے کی عبوری امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کی کہ ریاست کی درخواست پر، غذائی اجناس اور ادویات سمیت دیگر امدادی سامان بھی فراہم کئے جائیں گے۔مودی نے ہفتے کے روز کیرالہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔اس سے پہلے، مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا اور 100 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا۔ مودی نے عبوری ریلیف کے علاوہ قدرتی آفات متاثرین کے ورثاء کو دو دو لاکھ روپے اور شدید زخمی افراد کو 50 ہزار روپے کی عبوری امداد وزیر اعظم قومی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے دیئے جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انشورنس کمپنیوں کو معاوضہ کے لئے خصوصی کیمپ لگانے اور سوشل سیکورٹی اسکیم کے تحت مستفیدین کو معاوضے کی رقم وقت پر جاری کئے جانے اور فصل انشورنس اسکیم کے مستفیدین کسانوں کے دعوے کو جلد نمٹانے کی بھی ہدایت دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی بجٹ19۔ 2018 میں مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) کے تحت 5.5 کروڑ انسانی دن کی منظوری دی گئی ہے اور ریاست کی ضرورت کے مطابق مزید کام کے دن بڑھائے جانے کے سلسلے میں غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے جائزہ اجلاس کے بعد الووا اور ترسور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کیا، اگرچہ خراب موسم کے پیش نظر انہوں نے چینگاننور اور پاتان مٹٹا علاقوں کا ہوائی سروے منسوخ کردیا۔ادھر وزیر اعظم نے کیرالہ کا اپنا فضائی سروے شدید بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا۔ مسٹر مودی خصوصی طیارے سے جمعہ کی رات ترواننت پورم پہنچے تھے ۔ راج بھون میں آرام کرنے کے بعد وہ صبح کوچی پہنچے ۔ مسٹر مودی کیرالہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کرنے والے تھے ۔ وزیر اعظم سمیت کیرالہ کے گورنر جسٹس (ریٹائرڈ) پی سداشیوم، وزیر اعلی پنارائي وجین اور دیگر افسران مسلسل بارش کی وجہ سے سروے محفوظ نہ ہونے سے متعلق سیکورٹی حکام کے مشورہ پربحریہ کے ہوائی اڈے سے واپس ہو گئے ۔ فی الحال ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے کہ وزیر اعظم کا فضائی سروے مکمل طور پر ملتوی کیا گیا ہے یا نہیں۔