ترواننت پورم// کیرالہ اسمبلی نے لکشدیپ انتظامیہ کی حالیہ کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وہاں کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیر کو متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کیاجس میں لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفل پٹیلکو واپس بلانے اور جزیرے کے لوگوں کی زندگیوں اور روز مرہ کے تحفظ کے لئے مرکز کی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے اپوزیشن کی حمایت کے ساتھ، رول 118 کے تحت ایوان میں ایک سرکاری قرار داد پیش کی۔قرارداد میں جزیرے کے لوگوں کی زندگیوں اور روز مرہ کے تحفظ کے لئے مرکز کی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس میں لکشدیپ ایڈمنسٹریٹر کو واپس بلانے اور متنازعہ اصلاحات کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔وزیر اعلی پنرائی وجین نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لکشدیپ جزائر میں دیسی طرز زندگی اور ماحولیاتی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ پچھلے دروازے سے ‘ بھگوا ایجنڈا’ نافذ کرنے کا منصوبہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ایجنڈے کے تحت ناریل کے درختوں کو بھی بھگوا رنگ سے رنگ دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لکشدیپ کے عوام کے مفادات کو کارپوریٹ کمپنیوں کے لئے ترقی کے نام پر سمجھوتہ کیا گیا ہے ۔اپوزیشن لیڈر وی ڈی ستیشن نے بھی اس قرارداد کی حمایت کی اور وہاں کے ایڈمنسٹریٹر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرکز کی ان پالیسیوں کے خلاف پنرائی وجین حکومت کا یہ پہلا قرارداد ہے ، جو 6 اپریل کو کیرالہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد مسلسل دوسری بار اقتدار میں آئی تھی۔اس سے قبل ، ایوان نے کیرالہ کے سابق گورنر آر ایل بھاٹیہ ، وزیر کے ۔ آر گوری اما ، شری آر. بالا کرشنا پلئی ، سابق وزیر اور کیرالہ کانگریس کے رہنما کے جے چاکو ، سابق ڈپٹی اسپیکر اسمبلی سی اے کورین ،کے ایم۔ ہمسکنجو اور بی راگھوان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔