جموں// پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی و مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ روہت کنسل نے محکمہ بجلی ، صحت عامہ اور آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکموں میں تعینات کئے گئے پی ڈی ایل ، ٹی ڈی آئی ،کیجول اور ڈی آر ڈبلیو کی صحیح تعداد کا پتہ لگانے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے مختلف محکموں کی طرف سے تعینات کئے گئے کیجول ملازمین کی تفاصیل ایک فارمیٹ کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایات دیں ۔ پرنسپل سیکرٹری کو بتایا گیا کہ اس سلسلے میں ڈاٹا جمع کرنے کا عمل جاری ہے اور بہت جلد یہ عمل مکمل کیا جائے گا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ یہ ڈاٹا 25 جنوری 2019 سے پہلے پیش کیا جائے تا کہ ان ملازمین کیلئے ایک روڈ میپ تشکیل دینے کا عمل شروع کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں صحت عامہ کے سیکرٹری فاروق احمد شاہ ، ڈائریکٹر فائنانس محکمہ بجلی و دیگر انتظامی افسران موجود تھے ۔
کیجول ملازمین کی مکمل تعداد
