کیجریوال کا متاثرہ ممالک سے پروازیں روکنے کیلئے مودی کو خط

نئی دہلی/یو این آئی// دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی کو خط تحریر کرکے ان سے ان ممالک سے آنے والے پروازیں روکنے کی درخواست کی ہے جہاں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ کیجریوال نے مودی کو تحریر کردہ خط میں کہا کہ ہمارے ملک نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں کورونا کے خلاف بہت مشکل لڑائی لڑی ہے۔ ہمارے لاکھوں کورونا واریرس کی خدمات کی بدولت ملک کورونا وبا سے باہر نکل سکا۔