سپورٹس ڈیسک
نئی دہلی//نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کل لکھنؤ کے اندرا گاندھی پرتشٹھان میں کھیلوانڈیا یونیورسٹی گیمس کا لوگو، جرسی، میسکٹ اور ترانہ جاری کیا۔ تیسرے کھیلوانڈیا یونیورسٹی مقابلے 23 مئی سے تین جون کے درمیان منعقد ہوں گے۔ ان مقابلوںکی افتتاحی تقریب 25 مئی کو لکھنؤکی بابو بنارسی داس یونیورسٹی میں ہوگی۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگیآدتیہ ناتھ، نوجوانوں کے اْمور اور کھیلوں کے وزیر مملکت نِشت پرمانِک بھی افتتاحی تقریب میں موجود رہیں گے۔آنے والے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس میں ملک بھر کی 200 یورنیورسٹیوںکے 4 ہزار 700 کھلاڑیوں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان مقابلوں میںحصہ لینے والوں کی تعداد تقریباً 7 ہزار ہوجائے گی۔ اس مرتبہ 21 مختلف کھیل اس میںشامل کیے گئے ہیں، جو یونیورسٹی گیمس کے تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس مرتبہ پہلی بار کشتی رانی کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ کھیل کود مقابلے ریاست کی راجدھانی لکھنؤ سمیت وارانسی، نوئیڈا اور گورکھپور میںبھی منعقد کیے جائیں گے۔ نشانے بازی کا مقابلہ نئی دلّی کے ڈاکٹر کرن سنگھ شوٹنگ رینج میں کیا جائے گا۔ کھیلوں کا براہ راست ٹیلی کاسٹ ڈی ڈی اسپورٹس اور OTT پلیٹ فارمز پر کیا جائے گا۔