کھیلو انڈیا کا دوسرا مرحلہ 26فروری سے شروع،تیاریاں مکمل

سری نگر//مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں 26فروری سے کھیلو انڈیاکا دوسرا مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے اس دوران محکمہ سیاحت کے حکام نے بتایا کہ اس پرگرام کی مدد سے وادی کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کی برفیلی چٹانوں پر 26 فروری سے ’کھیلو انڈیا‘ کا دوسرا مرحلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس انعقاد سے کشمیر کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔کشمیر کے ناظم سیاحت غلام نبی ایتو نے سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ’کھیلو انڈیا‘ کی تیاریوں کے سلسلے میں جانکاری دی۔انکا کہنا تھا کہ کھیلو انڈیا میں قریبا ملک کے ایک ہزار کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں جن کے ساتھ دیگر افسران بھی ہوں گے۔انکا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی کشمیر کی سیاحت کے سفیر بنیں گے اور ملک بھر میں سیاحت کو تشہیر دے کر یہاں کی سیاحت کو فروغ دینے میں کافی مدد گار ثابت ہوں گے۔