Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

کھیلو انڈیا سرمائی کھیل مقابلہ ا ختتام پذیر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 4, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 کھیلو انڈیا قومی سرمائی کھیلوں کا دوسرا مرحلہ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ دوسر ے ایڈیشن میں ملک بھر سے سینکڑوں کھلاڑیوں نے مختلف سرمائی کھیلوں میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کابھرپورمظاہرہ کیا اور نہ صرف داد سمیٹی بلکہ میڈل اورٹرافیاں بھی جیت گئے ۔ اطمینان بخش امر ہے کہ جموںوکشمیر نے بھی اس ایونٹ میں مختلف کھیلوں میں انتہائی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنا بلکہ پورے جموںوکشمیر کا نام روشن کردیا ۔ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں جس طرح منتظمین نے اعلیٰ سہولیات دستیاب رکھی تھیں ،وہ بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ جموںوکشمیر قومی سطح کے مقابلوںکی میزبانی کیلئے مکمل طور تیار ہے ۔اس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی خطاب کیا اورکہا کہ جموںوکشمیر کو سرمائی کھیلوںکا مرکز بنا یا جائے گا اور یہاں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کاآغار کیا جائے گا۔کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے اس مقابلے میں کس ریاست نے کتنے میڈل جیتے ،اُن اعدادوشمارسے قطع نظر یہ مقابلہ اپنے آپ میں بہت اہمیت رکھتاہے کیونکہ کووڈ بحران کے پس منظر میںہی یہ مقا بلہ منعقد کیاگیا اور میزبانی کا شرف جموںوکشمیر کو حاصل ہوا۔ظاہر ہے کہ کشمیر میںاس طرح کے قومی سطح کے مقابلوں سے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک مثبت پیغام جاتا ہے کہ جموںوکشمیر میںسب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے ۔یہ شاید اسی مقابلے کی تشہیرکا نتیجہ تھا کہ گلمرگ مسلسل دسمبر سے ہائوس فُل چل رہا ہے اور اس سیاحتی مقام کے تمام ہوٹل پندرہ اپریل تک بُک ہیں ۔آج بھی گلمرگ میں تل دھرنے کو جگہ نہیں ہے اور کافی مدتوں بعد گلمرگ کی رونقیں بحال ہوچکی ہیں کیونکہ اب دو برسوں سے یہاں خال خال ہی کوئی سیاح نظر آرہا تھا۔کھیلو انڈیا مقابلے کا ایک بڑا فائدہ سیاحتی شعبہ کے فروغ کی صورت میں نظر آرہا ہے اور آج کل کشمیر کے ہر سیاحتی مقام پر مقامی ،قومی اور بین الاقوامی سیاحوںکو دیکھا جاسکتا ہے ۔ظاہر ہے کہ سیاحوں کی کشمیر آمد سے سیاحتی شعبہ پھر سے پٹری پر لوٹ سکتا ہے اور اس کے نتیجہ میں ڈگمگاتی معیشت کو بھی سہارا مل سکتا ہے ۔کشمیر کی معیشت چونکہ زیادہ تر سیاحت پر ہی منحصرہے تو سیاحوں کی آمد میں اضافہ یقینی طور پر ملول دلوں کیلئے راحت و فروانی کا باعث بن رہی ہے اور آج کل یہاں سیاحتی انڈسٹری سے جڑے لوگ ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں کیونکہ جس تعداد میں آج سیاح یہاں کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور جس طرح سیاحوں نے ہوٹلوں کی بُکنگ پیشگی کرکے رکھی ہے ،اُس سے تو یہی لگ رہا ہے کہ اس سال یہاں سیاحتی سیزن پورے جوبن پر ہوگا۔اس کے نتیجہ میں نہ صرف لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہونگے بلکہ معیشت کو بھی سہارا ملے گا۔کھیلو انڈیا مقابلے کا دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے یہاں کھیلوں کو بھی فروغ مل رہا ہے ۔ظاہر ہے جس طرح اس ایڈیشن میں جموںوکشمیر کے کھلاڑیوںنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ،اُس سے کھیل وزارت نہ صرف مطمئن ہوگی بلکہ کوشش ہوگی کہ آنے والے ایڈیشنوں میں جموںوکشمیر کے کھلاڑی زیادہ سے زیادہ میڈل اس یونین ٹریٹری کیلئے سمیٹ سکیں۔اس کے نتیجہ میںکھیل سرگرمیوں کو از خود فروغ ملے گا کیونکہ حکومت کی جانب سے بنیاد ی کھیل ڈھانچہ میسر کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوںکو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ویسے بھی یہاں کھیلو انڈیا مہم کے تحت بلا ک سطح پرکھیل ڈھانچہ میسر کیاجارہا ہے ۔اب ہر بلاک میں انڈور اور آئوٹ ڈور سٹیڈیم بن رہے ہیں جہاں نوجوانوں کو تمام طرح کے کھیل کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔اگلے مرحلہ میں کھیل ڈھانچہ کی فراہمی کو پنچایت سطح تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایک دفعہ جب کھیل ڈھانچہ پنچایتی سطح پر میسر ہوگا تو جموںوکشمیر سے ایسے کھلاڑی پیدا ہونگے جو نہ صرف اپنی یوٹی بلکہ ملک کا نام بھی روشن کریں گے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس جذبہ کو قائم و دائم رکھا جائے اور نوجوانوںکی توانائیوں کو صحیح سمت دی جائے اور ان کی توانائی کو چینلائز کرکے ان کی ذہنی و جسمانی نشو نما یقینی بنائی جائے ۔ایک دفعہ جب ہمارا نوجوان اپنی توانائی صحیح سمت میں استعمال کرے گا تو اس سے نہ صرف منشیات کی عفریت پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ نوجوان نسل کو منشیات کے اتھاہ سمندر میں غرق ہونے سے بچایا جاسکے گا۔ وقت آچکاہے جب ارباب بست وکشادکو کھیل کود کی جانب مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی وہ شعبہ ہے جو ہمیں مختلف کھیلوں میں ہونہار کھلاڑی فراہم کرے گا جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر جموںوکشمیر اور ملک کا نام روشن کریں گے ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?