سرینگر/ہزاروں کشمیری پنڈت سوموار کو وسطی کشمیر میں کھیر بھوانی کے مقام پر جمع ہوکر سالانہ میلے میں شریک ہورہے ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع گاندربل میں تولہ مولہ کے مقام پر زبردست چہل پہل اور گہماگہمی نظر آرہی ہے جہا ں چاروں طرف خوشی اور انبساط کا موسم ہے۔
عینی شایدین نے کہا کہ کھیربھوانی کے مندر احاطے میں موجود بلند و بالا چنار وں کے سائے میں ہزاروں پنڈت جمع ہیں جو ریاست اور اس سے باہر کے مختلف علاقوں سے آئے ہیں۔
انتظامیہ نے میلے کے احسن انعقاد کیلئے خاصے انتظامات کررکھے ہیں۔
ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے بھی کھیر بھوانی کا دورہ کرکے میلے میں شرکت کی۔