بانہال//بھاتی فوج کی طرف سے ضلع رام بن کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو راحت پہنچانے اور نوجوانوں کو زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھانے اور انکی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے مختلف پروگراموں ، تعلیم و تربیت کے کورسزز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ضلع رام بن کی دور افتادہ تحصیل کھڑی میں کئی غریب بچوں کو فوج کی طرف سے ضروری تربیت اور رہنمائی کے بعد فوج اور آرمی کے گڈ وِل سکولوں میں داخلہ ممکن ہوا ہے اور تعلیمی لحاظ سے پچھڑے تحصیل کھڑی کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب یہاں کے بچوں کو مقامی فوجی بٹالین ہیڈکوارٹر کی کاوشوں سے اعلی فوجی سکولوں میں داخلہ ہوا ہے اور درجنوں لڑکے اور لڑکیاں کمپوٹر ، ٹرینگ اور ٹیوشن کی مدد سے خود روزگار کے قابل بنائے گئے ہیں ۔تحصیل کھڑی کے ترنہ علاقے سے ایک بچے جو فوج نے سینک سکول میں داخلے کیلئے کوچنگ کرائی اور بعد میں دیئے گئے امتحان میں وہ کامیاب ہوا اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا۔فوج نے حال ہی میں رامبن میں کوچنگ کلاسز کے ذریعے بچوں کو آرمی سکولوں میں داخلے کیلئے انتظامات کئے تھے اور اب کھڑی اور رامبن سے کوچنگ میں حصہ لینے والے بچوں نے امتحانات دیئے اور جلد ہی ان کے نتائج متوقع ہیں۔ کھڑی میں پیر کے روز فوج اور اس علاقے سے کسی نہ کسی شعبے میں فوج کی مدد سے نمایاں کارکردگی دکھانے والی بچوں اور رضاکار میڈیا سے روبرو ہوئے اور فوج کی طرف سے کئے جارہے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔نگروٹہ میں فوجی سکول میں زیر تعلیم فیصل رشید نے کھڑی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ فوج کا تہہ دل سے شکر گزاری کرتا ہوں کہ تربیس راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ افسر کی ذاتی کاوشوں سے قائم کئے گئے کوچنگ سینٹر میں انہوں نے تربیت حصل کی اور نتیجہ یہ ہے کہ میں آج سینک سکول میں زیر تعلیم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے سن کے گاں میں بھی ٹیوشن اور دیگر تربیت کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسی طرح کمپوٹر اور ٹیلرنگ میں مہارت حاصل کرنے والی سائمہ بانو سمیت کئی لڑکیاں فوج کی طرف سے متعارف کروائے گئے کمپیوٹر اور ٹیلرنگ کے کورسز سے فیضیاب ہوئی ہیں اور ان میں سے بہت لڑکیاں خود روزگار کمانے کے قابل بنائی ہیں ۔ فوج کی طرف سے سڑک اور دیگر حادثات کے وقت بچاو کاروائیوں میں حصہ لینے والے کیو آر ٹی کھڑی کے مقامی رضاکاروں کو بچا کاروائیوں کیلئے ضروری سامان بھی دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ بہتر طریقے سے سڑک حادثات میں بچا کاروائیاں ممکن ہو پاتی ہیں۔ کیو آر ٹی کھڑی کے صدر محمد اشرف نے کہا کہ شاہراہ کے علاہ ناچلانہ سے کھڑی تک کسی بھی جگہ جب کوئی کوئی سڑک حادثہ یا آگ کا کوئی واقع رونما ہوتا ہے تو کیو آر ٹی کھڑی فوری طور کاروائی کیلئے نکل آئی ہے اور اسے ناچلانہ میں مقیم فوج کا بھرپور ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا فوج کی طرف سے دیا گیا کچھ ضروری سامان کی مدد سے ہی وہ بچا کاروائیوں میں حصہ لے پاتے ہیں اور ایک گاڑی سمیت انہیں بہت سارے ضروری سامان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی واقع پیش آتا ہے تو فوج بچا کاروائیوں کیلئے پیش پیش ہوتی ہے اور مدد کیلئے دیگر سامان بھی میسر رکھا جاتا ہے ۔