رام بن //ضلع کے کھڑی تحصیل ، باوے میں فوج کی جانب سے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ کا انعقاد تحصیل کھاری کے موضع باوے، مہوبل،منگت ادیوالا، ہل باوے، اور ہجوائی کو گھروں کے نزدیک ہی طبی سہولیات فراہم کرنا تھا ۔کیمپ میں فوج کے میڈیکل افسرکے علاوہ محکمہ کے دو میڈیکل افسروں اور نرسنگ اسسٹنٹوں کی ایک ٹیم نے خدمات فراہم کیں۔کیمپ کے دوران مفت ادویات بھی فراہم کئے گئے۔طبی کیمپ انڈین آرمی کی ایک پہل ہے ،تاکہ کھڑی تحصیل کے دور دراز علاقوں کو طبی سہولیت فراہم ہو ۔ مقامی لوگوں نے فوج کیا س پہل کی کافی سراہنا کی اور مستقبل میںبھی ایسے کیمپ منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔