کھٹوعہ ہیلی کاپٹر حادثہ | 12ویں روز لیفٹیننٹ کرنل کی لاش بر آمد

جموں//کھٹوعہ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے فوجی ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ ہونے کے 12ویں روز ایک پائلٹ کی لاش بر آمد کی گئی ہے۔پولیس نے کہا کہ پچھلے 12روز سے دونوں لاپتہ پائلٹوں کی تلاش جاری تھی اور اتوار بعد دوپہر ایک پائلٹ کی لاش ڈیم سے نکالی گئی جس کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل اے ایس باتھ کے بطور ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے لاپتہ پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ہیلی کاپٹر میں سوار دو پائلٹ سوار تھے جب انکا ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ ہوا۔11ویں روز تک پائلٹوں کو باز یاب کرانے کے دوران صر ف ہیلی کاپٹر کے کچھ حصے بر آمد کئے جا چکے تھے اور اتوار کو ایک پائلٹ کی لاش بر آمد کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔