اننت ناگ//کھنہ بل اننت ناگ میں اُس وقت افراتفری مچ گئی جب سابق ایم ایل سی کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کے بندوق سے حادثاتی طور گولی چلی جس کے سبب وہ زخمی ہوا ۔ سابق ایم ایل سی بشیر احمد ویرے کی رہائش گاہ واقع ہاوسنگ کالونی کھنہ بل کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جہانگیر احمد اپنی سروس رائفل صاف کر رہاتھا کہ اس دوران اچانگ گولی نکلی جس کے سبب وہ زخمی ہوا ۔ اس کی حالت مستحکم ہے ۔