سرینگر//اننت ناگ کے فوجی اسلحہ خانے کے قریب دوکارآمد مارٹر شل برآمد ہوئے ہیں جنہیں فوج کے بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنا دیا اور اسطرح سے ایک بڑے حادثے کو ٹالا گیا۔ ذرائع کے مطابق اگر یہ شیل پھٹ جاتے تو جانی و مالی نقصان ہونے کا اندیشہ تھا۔ سی این آئی کے مطابق اننت ناگ کے کھندرو اسلحہ خانے کے قریب نوگام شانگس علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب فوج نے علاقے سے دو کارآمد مارٹر شیل برآمد کیے۔ یہ علاقہ بالکل کشمیر میں فوج کے بڑے اسلحہ خانے، 21 فیلڈ ایمونیشن ڈیپو کے متصل واقع ہے جس کا سراغ لگتے ہی فوج کے بم ڈسپوزل اسکارڈ نے دونوں مرٹر شیلوں کو ناکارہ بنا دیا اور اسطرح سے ایک بڑے حادثے کو ٹالا گیا۔ ذرائع کے مطابق اگر یہ شل پھٹ جاتے تو جانی و مالی نقصانات ہونے کا اندیشہ تھا۔ پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔