سرینگر//شمالی کشمیر کے کھر ہامہ لولاب میں بجلی کی آنکھ مچولی سے ہاہا کار مچی ہوئی ہے اور شام ہوتے ہی ہر سو گھپ اندھیرا چھا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں محکمہ بجلی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ضلع کپوارہ کے کھر ہامہ لولاب کے باشندوں کے مطابق وہاں شام ہوتے ہی بجلی کی سپلائی غائب ہوتی ہے اور صارفین کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے ۔ علاقہ میںبجلی کی عدم دستیابی پر صارفین میںمحکمہ بجلی کے خلاف غم وغصے کا لاوا پک رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بجلی سپلائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اوراُنہیں دن میں محض چند گھنٹے ہی بجلی فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی نایابی سے تنگ آکر انہوں نے کئی بار محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران کے پاس جاکر شکایات درج کیں، لیکن ان کی بات سنی ان سنی کی راہی ہے ۔( سی این ایس)