کھریو// پانپور کے کھریو علاقے میں نامعلوم افراد نے اسلحہ چھینے کی کوشش کی ،جس میں وہ ناکام رہے ،تاہم اس دوران جموں وکشمیر بنک شاخ کی حفاظت پر تعینات سیکورٹی گارڈ زخمی ہوا۔واقعہ کے فوراً بعد فوج وفورسز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔جنوبی قصبہ پانپور کے کھریو علاقے میں جمعہ کو اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی ،جب یہاں نا معلوم افراد نمودار ہوئے ،جنہوں نے جموں وکشمیر کی بنک شاخ کی حفاظت پر تعینات سیکیورٹی گارڈ پر دھا وابول کر اسلحہ چھینے کی کوشش کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ حملہ آئوروں نے جموں وکشمیر بنک شاخ کھریو کی حفاظت پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کی رائفل چھینے کی کوشش کی ،جس دوران سیکورٹی گارڈ نے مزاحمت کی ۔معلوم ہوا ہے کہ حملہ آئوروں نے اْسکی رائفل چھینے کی کوشش کی ،تاہم حملہ آئوروں کو سیکورٹی گارڈ کی زبردست مزاحمت کا سامنا رہا اور وہ رائفل چھینے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔اس دوران حملہ آئورگھبراہٹ کے عالم میں وہاں سے فرار ہوئے ۔بتایا جاتا ہے کہ حملہ آئوروں اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان مزاحمت کے دوران بنک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ،جسے فوری طو رپر اسپتال منتقل کیا گیا ۔اس دوران فورسز اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی۔
کھریو میں بنک سیکورٹی گارڈ پر حملہ
