تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کے کھبلاں علاقے میں بعد نماز جمعہ جامع مسجد میں ایک اجلا س منعقد ہواجس میں اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیاگیاکہ بجلی کا ٹرانسفارمر دس دنوں سے خراب پڑاہے لیکن اس کی مرمت نہیں کی جارہی ۔اس اجلاس کی صدارت مولوی صابر حسین امام جامع مسجد کھبلاں نے کی ۔ اس موقعہ پر لوگوں نے محکمہ بجلی کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ اگر عید سے قبل ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کیاگیاتو وہ سڑکوں پر نکل احتجاج کریں گے ۔ اپنے خطاب میں امام جامع مسجد نے کہاکہ بجلی کی عدم دستیابی کیباعث جمعہ کی نماز کے دوران مائیک کا استعمال بھی نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ اس بارے میں متعدد مرتبہ بجلی افسران کو بتایاگیاتاہم انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنرراجوری محمد اعجاز اسد سے اپیل کی کہ وہ ذاتی مداخلت کرکے بجلی کی سپلائی بحال کروائیں اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔