جموں//وائس چیئرپرسن جموں و کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے ریاست میں کار خانہ داری کے عمل کو بڑھاوا دینے کے لئے وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا ہے۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں مختلف محکموں کے افسروں کی ایک میٹنگ میں کیا ۔میٹنگ میں ریاست میں دستیاب وسائل کو منصفانہ طور بروئے کار لانے سے جُڑے امور پر تبادلہ خیال کیا تاکہ روزگا ر کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جاسکیں۔میٹنگ میں پروجیکٹ ڈائریکٹر جے کے ایس آر ایل ایم اے آر وار اور مختلف محکموں کے کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔وی سی نے منسلک محکموں کے افسروں پر زور دیا کہ وہ بورڈ کے ساتھ تال میل کریں تاکہ کاریگروں کی طرف سے تیار کی جانے والی اشیاء کے معیار میں بہتری لائی جاسکے اور کارخانہ داری کے جذبے کو تقویت حاصل ہوسکے۔اِس سے پہلے سیکرٹری جے اینڈ کے کے وی آئی بی راشد احمد قادری نے کہا کہ وسائل کو بہتر طریقے پر استعمال میںلانے سے کاریگروں کو فائدہ حاصل ہوگااور انہیں اپنی اشیاء کی بہتر قیمت حاصل ہوگی۔
کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈکااجلاس
