کنگن//کھائن کنگن میں ایک سولہ سالہ طالب علم نہانے کے دوران غرقآب ہوا۔کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے کھانن کنگن کے مضافاتی علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 16سالہ طالب علم عاقب احمد ماگرے ولد غلام رسول ماگرے ساکن کھانن کنگن نہانے کے دوران پاور کنال میں ڈوب گیا ۔اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور کنگن پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور لاش کو تلاش کرنے لگے ایس ایچ او پولیس سٹیشن کنگن ایس آئی سجاد احمد کھانڈے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مذکورہ طالب علم کی لاش برآمد کی گئی ھے۔