کپواڑہ میں تصادم : ایک جنگجو ہلاک، آپریشن ہنوز جاری

سری نگر// سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم آرائی میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’ہفتے کی شام کو کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک جمہ گنڈ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مختصر شوٹ آوٹ میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا‘۔
انہوں نے کہا کہ مہلوک ملی ٹینٹ کی شناخت اور اُس کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
اُن کے مطابق آپریشن ہنوز جاری ہے۔