اشرف چراغ
کپوارہ//ضلع کپوارہ کے میدانی علاقوں میں 2سال کے بعد امسال کی پہلی برف باری ہوئی جس کے لئے یہا ں کے لوگ بے تاب نظر آرہے تھے ۔پورے ضلع میں جمعرات کی شام دیر گئے برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو جمعہ کی سہ پہر تک جاری تھا ۔ضلع کے بالائی علاقوں جن میں کیرن ،بڈنمل ،کاچہامہ ،چوکی بل ،کرناہ ،مژھل ،جمہ گنڈ ،نوگام ،لولاب ،مکلاروس ،گزریال ،راجواڑ سمیت درجنو ں دیہات شامل ہیں میں 2سے3فٹ برف جمع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں جبکہ نستہ ژھن گلی (سادھنا)پر7 فرکیا ں گلی 6،زیڈ گلی مژھل7،جمہ گنڈ 5اور بڈنمل میں 4فٹ برف جمع ہونے کی اطلاع مو صول ہوئی ہے ۔
ضلع کے میدانی علاقوں کپوارہ ،ہندوارہ ،لنگیٹ ،کرالہ گنڈ ،ترہگام اور دیگر علاقوں میں 1سے2فٹ برف جمع ہونے کی اطلاع مو صول ہوئی ہے ۔ضلع کے مشہور سیا حتی مقام بنگس میں 5فٹ کے قریب برف جمع ہوئی ۔بھاری برف باری کے نتیجے میں جہاں رابطے سڑکیں بند ہوئی ہیں وہیں ضلع بھر میں بجلی سپلائی بھی گز شتہ رات سے غائب ہے ۔بھاری برف باری کے بعد ضلع انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے ۔ضلع انتظامیہ نے جمعہ کی صبح سے ہی اہم سڑک رابطو ں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا اور جمعہ کی شام تک اکثر و بیشتر سڑک رابطو ں کو گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے لئے بحال کر دیا ہے جبکہ دیگر سڑکو ں رابطو ں پر برف ہٹانے کا کام جاری تھا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے ضلع کے کئی علاقوں پیدل دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔بھاری برف باری کی وجہ سے متعدد ڈھانچو ںکو نقصان پہنچ چکا ہے تاہم ابھی تک ضلع انتظامیہ کے پاس اعداد و شمار نہیں ہے اور متا ثرہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے عملے کو کام پر لگایا ہے ۔برف باری کے بعد ضلع کے لوگو ں میں مسرت ہوئی ہے کیوں کہ گزشتہ سال ضلع کے میدانی علاقوں میں برف باری نہیں ہوئی اور اس کا براہ راست اثر یہا ں کے کسانو ں پر پڑ گیا اور ان علاقوں میں دھان کی فصل بھی متا ثر ہوئی ۔ضلع کے لوگو ں نے تازہ برف باری سے امید جتائی ہے کہ امسال زمینداری کا سیزن اچھا رہے گا ۔ضلع کے زرعی ارا ضی کا دارومدار یا تو وقت وقت کی بارشو ں پر ہے یا برف باری ہے ۔