کپوارہ//کپوارہ قصبہ میں محکمہ سیاحت کی جانب سے لاکھو ں روپئے کی لاگت سے تعمیر کی گئی پبلک پارک کو گا ڑیو ں کی پارکنگ میں تبدیل کرنے کیلئے عام لوگو ں میں انتظامیہ کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قصبہ میں ٹریفک جام سے چھٹکارا پانے کیلئے اس کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں تھا ۔پارک کے ایک طرف مرغ فروشوں نے ڈھیرہ ڈال دیا ہے تاہم لوگو ں کی شکایت پر عدالت نے مرغ فروشوں کو پارک کے آس پاس مرغ فروخت کرنے سے منع کیا لیکن مرغ فروش اپنی ضد پر قائم رہے جس کی وجہ سے اس پارک کی ہئیت ہی بدل گئی ۔اس دوران ضلع میں آئے روز ٹریفک جام کو کم کرنے کے لئے پہلے ہی نجی گا ڑیو ں کو ٹھہرنے کے لئے درزی پورہ اور پولیس چوکی کپوارہ کے نزدیک اراضی کی نشاندہی بھی ہوئی اور اس پر کام شروع کرنے کے لئے با ضابطہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے ٹینڈر بھی نکالے گئے لیکن اچانک پارک کو گا ڑیو ں کی پارکنگ میں تبدیل کیا گیا ۔لوگو ں نے الزام لگایا کہ ایک سازش کے تحت اس پبلک پارک کو گا ڑیو ں کی پارکنگ کے لئے وقف کیا گیا ۔انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف عام لوگو ں میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کپوارہ قصبہ میں در پیش مسائل بالخصوص پارکنگ کے حوالے سے چند روز قبل سیاسی ،سماجی ،بار ،بیوپار منڈل ،سول سو سائٹی اور میڈیا سے وابستہ نمائندو ں کی ایک میٹنگ کے دوران یہ طے ہوا کہ قصبہ میں ٹریفک جام کو کم کر نے کے لئے ایسا کیا جائے ۔ انتظامیہ کے مطابق یہ پارک اب پارک رہی ہی نہیںتھی اور اس کو اب کھیل کے میدان کے طور استعمال کیا جاتا تھا اسلئے انتظامیہ نے قصبہ میں ٹریفک جام کو کم کرنے کے لئے اس کو پارکنگ کے طور استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس دوران میونسپل کمیٹی کے چیئر مین نے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے درزی پورہ اور پولیس چوکی کے نزدیک پارکنگ کے لئے جس اراضی کی نشاندہی کی ہے اس پر بھی کام شروع کیا جائے گا تاکہ ان مقامات پر بھی گا ڑیو ں کی پارکنگ ہو سکے ۔