کپوارہ میں 80کروڑ روپے مالیت کا برائون شوگر ضبط، 2گرفتار: پولیس

سرینگر/پولیس نے جمعرات کو کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کپوارہ پولیس نے ایک ٹاٹا سومو کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی میں سوار ضمیر احمد رینہ ولد محمد اسرائیل رینہ اور ریاض احمد بڈان ولد عبدالقیوم ساکنان آمروہی کرناہ کے قبضے سے 19کلو گرام برائون شوگر برآمد کرکے تحویل میں لے لیاگیا۔

پولیس کے مطابق بین الاقوامی بازار میں اس کی مالیت 70سے 80کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ منشیات کی اس بھاری کھیپ کو سرحد کے اس پار سے لائن آف کنٹرول کے ذریعے اس پار اسمگل کیا گیاتھا۔

پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 2/2019کے تحت کرالہ پورہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے