کپوارہ//ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے ضلع میں کروناوائرس کی وجہ سے جاری ملک گیر لاک ڈائون پرسختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔کورونا وائرس وباء کی روکتھام اور سماجی دوری کے پیش نظر اگرچہ کپوارہ ضلع میں لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کئی روز سے ضلع میں لاک ڈائون کے دوران نرمی بھی دیکھی گئی ۔ضلع انتظامیہ نے عید کے پیش نظر لوگو ں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کی ہے، تاکہ کسی بھی مذہبی اور دیگر مقامات پر لوگو ں کی بھیڑ بھاڑ جمع نہ ہوسکے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے بدھ کو ایک حکم نامہ جاری کیا جسمیں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کر نے کی ہدایت دی گئی اور متعلقہ تحصیلدارو ں اور نائب تحصیلدارو ں سے کہا گیا کہ وہ اپنے اپنے دائر ہ اختیار کے حدودمیں آنے والے علاقوں میں مجسٹریٹ تعینات کریں جو عید کے پیش نظرلوگو ں کو لاک ڈائون پر سختی سے عمل کرائیں جبکہ ضلع کے ہر علاقہ میں تعینات ایس ایچ او اپنے اپنے علاقوں میں ناکہ لگا کسی کو بھی چلے پھرنے کی جازت نہ دیں ۔اس دوران لوگو ں اور گا ڑیو ں کی نقل و حمل پر سخت پابندی عائد رہے گی اور صبح 6بجے سے شام 6بجے تک کسی کو بھی چلنے پھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
کپوارہ میں لاک ڈائون پرسختی سے عمل درآمد کی ہدایت
