کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے جمہ گنڈ ترہگام علاقہ میں فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جسمیں ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک شدید طور زخمی ہوا ۔پولیس کے مطابق پیر کے روزسہ پہر ایک فوجی گاڑی جمہ گنڈ میںحد متارکہ کی طرف جاری تھی،تو اس دوران فوجی گا ڑی ،ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور گوگل ڈارہ کے مقام پر ایک نالہ میں جاگری ۔ اس حادثے دوران فوجی اہلکار دھرمیندرسنگھ ولد پرویش سنگھ موقع پر ہی ہلاک جبکہ سکھ پال سنگھ شدید طور زخمی ہوگیا۔ اسکو مزید علاج و معالجہ کے لئے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔مہلوک فوجی جوان کا تعلق 4سکھ یونٹ سے تھا ۔