کپوارہ//کپوارہ کے قصبہ میں نصب کئے گئے نصف درجن اے ٹی ایم بے کار پڑے ہیں اور آ ئے روز ان میں یا تو پیسے نہیں ہوتے ہیں یا پھر خراب رہتے ہیں ۔قصبہ میں نصب اے ٹی ایم جن میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کمپلیکس کے باہر ،سب ضلع اسپتال کپوارہ کے سامنے ،مین چوک اور دیگر اے ٹی ایم شامل ہیں کئی روز سے بے کار پڑے ہیں ۔عوام نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کپوارہ قصبہ میں حجاج مارکیٹ میں نصب اے ٹی ایم گزشتہ 4مہینو ں سے خراب ہے لیکن آ ج تک اس کو ٹھیک نہیں کیا گیا ۔ہفتہ کو لوگوں کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب قصبے میں موجود کوئی اے ٹی ایم کام نہیں کررہا تھا۔ کسی اے ٹی ایم میں پیسے موجود نہیں تھے تو کوئی خراب تھا ۔کپوارہ بائی پاس سڑک پر قائم جموں و کشمیر بنک کے مین برانچ میں نصب اے ٹی ایم کے سامنے کو دن بھر لوگوں کی ایک بڑی تعداد پیسے حاصل کر نے کے لئے جمع تھے تاہم بعد میں کئی خالی ہاتھ واپس لو ٹے ۔لوگوں نے بنک انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ قصبہ میں نصب اے ٹی ایم ٹھیک کرائے جائیں۔