کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے کرالہ پورہ علاقہ میں بیکن کا ایک جونیئر انجینئر لاپتہ ہو گئے جس کی وجہ سے ان کے دیگر ساتھیو ں میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرالہ پورہ میلیال سڑک پر معمور بیکن محکمہ سے وابستہ ایک جونیئر انجینئر رابندر سنگھ ساکنہ اڑیسہ میلیال میں قائم بیکن اسٹیشن سے کرالہ پورہ کی طرف نکل پڑے لیکن واپس نہیں لو ٹے جس کی وجہ سے ان کے ساتھیو ں میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی ۔ایک بیکن آفیسر کا کہنا ہے لاپتہ جونئر انجینئر رابندر سنگھ نے انہیں کہا کہ وہ کرالہ پورہ ایک ضروری کام کے لئے جارہے ہیں لیکن ہفتہ کی شام تک واپاس نہیں لو ٹے جس کے بعد ان کے ساتھیو ں نے پولیس تھانہ کرالہ پورہ میں مزکورہ انجینئر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی اور پولیس نے ان کی تلاش شروع کی ۔آخری اطلاع ملنے تک بیکن انجینئر کا کوئی بھی اتہ پتہ نہیں مل سکا ۔