کپوارہ//ضلع میں شیڈول کے تحت بجلی فراہم نہ کرنے پر عوام میں شدید غم وغصہ پاکاجارہاہے۔ لوگوںکاکہنا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی سے کپوارہ میں جیسے بجلی بحران نے سنگین رخ اختیار کیا ہے۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ بجلی کی نایابی کے سبب واٹر سپلائی اسکیم بھی متا ثر ہورہی ہے ۔ ترہگام کے لوگو ں کاکہنا ہے کہ محکمہ بجلی سے مشتہر کئے گئے کٹوتی شیڈول کے مطابق بھی صارفین کو بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ 5سال قبل ہری ترہگام میں ایک رسیونگ اسٹیشن قائم کیا گیا لیکن ویلگام گرڈ اسٹیشن سے ابھی تک محض ایک ہی فیڈر سے جو ڑا گیا اور نتیجے کے طور بجلی کی آ نکھ مچولی جاری ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ہر مہینے بجلی فیس با قاعدگی سے ادا کرتے ہیں لیکن انہیں معقول بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ بجلی کی عدم دستیابی کا اندزاہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بجلی سے چلنے والی واٹر سپلائی سکیم بھی متا ثر ہورہی ہے کیونکہ ترہگام کے تاریخی چشمے کے ذریعے پورے گائو ں کو بجلی سے پانی لفٹ کیا جاتا ہے تاہم واٹر سپلائی سکیم بھی متاثر ہوتی ہے اور وسیع آبادی پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہی ہے۔اس دوران ترہگام قصبہ کے تاجر وں اور دفاتر سے وابستہ عملہ نے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتا یا کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کے کام کاج پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔مقامی لوگو ں نے مطالبہ کیا کہ اگر محکمہ بجلی نے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی تو وہ سڑکو ں پر نکلنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے ۔