اننت ناگ //کپرن سے ویری ناگ تک چلنے والی ایس آر ٹی سی بس گزشتہ کئی دنوں سے بند ہونے کی وجہ سے عوام خاص طور پر طلبہ اور دیگر مزدورطبقہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ میں روزانہ 2گاڑیاں(بس) چلتی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پرایک بس کو بند ہی کیا گیا ۔مقامی سماجی کارکن سید عارف نے بتایا کہ کپرن سے ویری ناگ تک روزانہ صبح 9 بجے بس چلتی تھی جس کے بعد ایک اور بس 10 بجے کپرن سے ویری ناگ کے لئے روانہ ہوتی تھی جس سے طلاب و عام لوگ بس میں سوار ہوکرمقررہ وقت پر اپنی اپنی منزل تک پہنچ جاتے تھے۔تاہم گذشتہ روز ایک بس کو بند کیا گیا جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بس سروس کی شروعات سے انہیں کافی آسانی ہو گئی تھی اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ان کے مشکلات کا ازالہ ہو گیا تھا تاہم بد قسمتی کی وجہ سے بس کو بند کیا گیا جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ بس کو جلد از جلد دوبارہ بحال کیا جائے۔
کپرن ویری ناگ ایس آر ٹی سی بس سروس بند | مقامی لوگوں نے دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
