اننت ناگ //کپرن میں لوگوں نے 2نقب زنوں کو لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اُن کے قبضہ سے ’مال مسروقہ‘ بر آمدکرکے پولیس کے سپرد کر دیا۔قمر شاہ آباد کپرن میں پیر اور منگل کی درمیانی رات کو چوروں نے زیارت شریف کے صحن میں موجود 2 نذرونیاز کی پیٹیاں توڑ کر ان میں موجود نقدی اڑالی۔اس کے علاوہ چوروں نے بلال احمد مغلو، محمد سکندر ملک، عبدالرشید مغلو، غلام نبی ٹھوکر، محمد اسحاق لون اور نثار احمد میر کی دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی کے ساتھ ساتھ ہزاروں مالیت کا سازو سامان اڑالیا۔اس بیچ واقع کی خبر ملتے ہی دوران شب لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر آگئی اور انہوں نے چوروں کا تعاقب کرتے ہوئے واقع میں ملوث دو افراد سبزار احمد شاہ و منظور احمد ملک ساکنان دمہال ہانجی پورہ کولگام کورنگے ہاتھوں پکڑلیا اوراستعمال میں لائی گئی سومو زیر نمبر JK02V-7392کو ضبط کرکے پولیس کے حوالے کیا ۔لوگوں نے مانگ کی کہ ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ایس ایچ اوڈورو نذیر احمد اندرابی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں گرفتارکئے گئے افراد نے واقعہ میں ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔ملزمان کے خلاف کیس درج ہوا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔