سرینگر//مدرسہ ضیاء القرآن کھاہ ڈار کپرن میں سالانہ جلسہ زیرصدارت انجمن علماء وائمہ مساجدکے امیر حافظ عبد الرحمن اشرفی خادم دارالعلوم سید المرسلین چوگام قاضی گنڈ منعقد ہوا ۔جلسہ میں علماء کرام نے امسال ادارے سے فارغ ہونے والے ایک حافظ قرآن کی دستاربندی کی گئی اور مدرسے کاسنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقعہ پر علماء کرام نے بچوں کی تعلیم و تربیت پر زور دیتے ہوئے عوام الناس سے تاکید کی وہ اپنے بچوں کو مدارس و مکاتب میں داخل کریں۔ مہمان خصوصی مولانا بلال احمد قاسمی زنگلپورہ ،مفتی توصیف الاسلام استاد مدرسہ ضیاء القرآن ہوگام اورداعی ووخادم القرآن مولانا محمد عارف قاسمی مہتمم دارالعلوم عمر فاروق رین چوگنڈ ویری ناگ وغیرہ نے بھی خطاب فرمایا ۔اس موقعہ پر مدرسہ ھذا کے ناظم اعلی قاری عاشق حسین نے علماء کرام ،عوام الناس اور اوقاف کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔