کٹھوعہ//پولیس سٹیشن کٹھوعہ نے ایک میرج ہال میں گولی چلنے کے معاملے کوسلجھاتے ہوئے ملزم کوگرفتاراورہتھیارکوضبط کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن کٹھوعہ نے گزشتہ روز اس شخص کی گرفتارعمل میں لائی جوایک میرج ہال میں گولی چلانے کے واقعے میں ملوث تھا۔سوموارشام کوجی آرریزارٹ میرج ہال میں کھانے پینے کی چیزوں کی تقسیم کے سلسلہ میں تنازعہ پیداہوگیاجس پرایک شخص نے اپنی ذاتی رائفل سے تین فائرکیے تھے جس کی وجہ سے ایک ویٹرمٹھووالد مکھاسنگھ ساکن چوہابل بٹالہ پنجاب زخمی ہوگیاتھا۔پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد معاملہ درج کیااورملزم کی تلاش کیلئے کے ڈی بھگت ،ڈی ایس پی ڈارکٹھوعہ کی قیادت میں انسپکٹراروندسمبیال ایس ایچ او پولیس سٹیشن کٹھوعہ پرمبنی ٹیم تشکیل دی جس نے مختلف مقامات پرچھاپے مارے جس کے نتیجے میں بالآخرپولیس نے ملزم گرمیت سنگھ ولد سردارسنگھ ساکن سینک کالونی کو گرفتارکرلیا۔پولیس مزیددس افرادکی تلاش بھی کررہی اورتفتیشی کاروائی جاری ہے۔