کٹھوعہ // گور نمنٹ ڈگری کالج کٹھوعہ میں مشن ڈائریکٹر سوچھ بھارت مشن (گرامین )کی طرف سے منعقدہ 2روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی ۔ڈسٹر کٹ پنچایت آفیسر کٹھوعہ کے اشتراک سے منعقدہ اس ورکشاپ میں مشن ڈائریکٹر ودیگر ملازمین نے دیہی علا قوں میں صفائی ستھرائی اور گندگی کو جمع کرنے کے سلسلہ میں تربیت فراہم کی ۔تربیتی ورکشاپ میں ایڈ یشنل ڈسٹر کٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کٹھوعہ کے علا وہ ضلع کے مختلف علا قوں سے 70سے زائد سرپنچوں نے شرکت کی ۔ورکشاپ کے دوران تمام سرپنچوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے علا قوں میں عوام کو صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں بیدار کریں تاکہ قدرتی ماحولیاتی توزان برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی جاسکے ۔ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔