کوٹرنکہ // گوجربکروال یوتھ کوٹرنکہ بدھل نے ہیرانگر کٹھوعہ واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ کوٹرنکہ میں احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے کہاکہ آٹھ سالہ معصوم بچی آصفہ کے ساتھ پیش آیا یہ دل سوز اور وحشیانہ واقعہ ہے جوانسانیت کے منہ پرطمانچے ہے۔مظاہرے کی قیادت انجینئر سجاد پوسوال اور فرزانہ چوہدری کررہے تھے ۔پوسوال نے الزام لگایاکہ پولیس نے بچی کوتلاش کرنے میں غفلت کامظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ جہاں پاکستان کے قصورشہرمیں سات سالہ زینب کواغواکراوراس کی عصمت دری کے بعد اس کو قتل کرکے گندگی کے ڈھیرمیں پھینک دیاتھا،اسی طرز پرکٹھوعہ میں بھی بربریت کامظاہرہ کرکے درندہ صفت افرادنے آصفہ بانوکااغواکرکے اس کوقتل کیا۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے ذمہ داران انسانیت کے دشمن ہیں جن کوسرعام پھانسی دی جانی چاہیے۔ انہوں نے پرزورمانگ کی کہ وقت مقررہ کے اندراس واقعہ کے ذمہ داردرندہ صف افرادکومنظرعام پرلایاجائے اورانہیں عبرت ناک سزادی جائے۔