کٹھوعہ //کٹھوعہ ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں میں پارلیمانی انتخابات کے احسن انعقاد کیلئے آج مسلسل بارشوں کے باوجود پولنگ پارٹیوں کو پولنگ مراکز کی جانب روانہ کیا گیا ۔ اودھمپور پارلیمانی حلقے میں دوسرے مرحلے کے تحت 18 اپریل کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔ ضلع الیکشن افسر وکاس کنڈل کی نگرانی میں 709 پولنگ پارٹیوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور وی وی پی اے ٹی مشینوں کے علاوہ ضروری ساز و سامان کے ہمراہ پولنگ مراکز کی طرف روانہ کیا گیا ۔ پولنگ عملے کو جی پی ایس سے لیس گاڑیوں میں روانہ کیا گیا ہے تا کہ اُن کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھی جا سکے ۔ ضلع الیکشن افسر نے بتایا کہ ضلع میں قایم کئے گئے کُل 709 پولنگ مراکز میں سے 15 کو انتہائی حساس ، 300 کو حساس اور 394 کو نارمل پولنگ مراکز قرار دیا گیا ہے ۔ وکاس کنڈل نے کہا کہ 25 پولنگ مراکز کو مثالی پولیس سٹیشن جبکہ 4 پولنگ مراکز کو خواتین کیلئے مخصوص قرار دیا گیا ہے ۔ پولنگ عملے کو روانہ کرنے کے موقعہ پر اے سی آر کٹھوعہ دویندر پال کے علاوہ متعلقہ اسمبلی حلقوں کے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر اور نوڈل افسران بھی موجود تھے ۔
کٹھوعہ میں جی پی ایس سے لیس گاڑیوں میں پولنگ پارٹیاں روانہ:ڈی ای او
