جموں// جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر گذشتہ شب کے دوران ہندوستان اور پاکستان کی ا فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر گذشتہ شب قریب ساڑھے نو بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات بارڈ سیکورٹی فورس اہلکاروں نے حملے کا” بھر پور“ جواب دیا تاہم کسی بھی جانب کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔